0
Friday 26 Aug 2016 13:09

چمن بارڈر پر باب دوستی آٹھویں روز بھی بند، دو طرفہ سرگرمیاں معطل

چمن بارڈر پر باب دوستی آٹھویں روز بھی بند، دو طرفہ سرگرمیاں معطل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان افغانستان کے مابین چمن بارڈر پر واقع باب دوستی آٹھویں روز بھی بند ہے، جس کی وجہ دونوں ممالک کے درمیان چمن کے مقام پر دو طرفہ تجارت، نیٹو سپلائی، ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔ باب دوستی کھولنے سے متعلق تین بار پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد بےنتیجہ ثابت ہوا۔ میٹنگز میں پاکستانی حکام نے باب دوستی کھولنے سے متعلق دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے افغان حکام کو 18 اگست کے واقعہ پر معافی اور معذرت مطالبہ کیا ہے۔ باب دوستی کو آمدورفت کے لئے اس وقت بند کر دیا گیا تھا، جب بھارت نواز افغان شہریوں کی جانب سے پتھراو کا واقعہ سامنے آیا، پاکستانی حکام واقعہ پر افغانستان سے معافی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 563283
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش