QR CodeQR Code

کراچی میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی گاڑی پر فائرنگ

26 Aug 2016 20:31

اسلام ٹائمز: تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل بھی فیصل واڈا کے ہمراہ موجود تھے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ ملزمان 2 موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور گاڑی کے دونوں اطراف سے حملہ کیا گیا، تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ ہم دونوں محفوظ رہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے دہلی کالونی میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے دہلی کالونی میں تحریک انصاف کے رہنما فیصل واڈا کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی، تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ محفوظ رہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل بھی فیصل واڈا کے ہمراہ موجود تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فیصل واڈا کا کہنا تھا کہ ملزمان 2 موٹر سائیکل پر سوار تھے، اور گاڑی کے دونوں اطراف سے حملہ کیا گیا، تاہم گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ ہم دونوں محفوظ رہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم اور 30 بور پستول کے خول بھی ملے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 563356

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/563356/کراچی-میں-تحریک-انصاف-کے-رہنما-فیصل-واڈا-کی-گاڑی-پر-فائرنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org