QR CodeQR Code

پاکستان کو ناسور کہنے والا خود بہت بڑا ناسور ہے، مولانا محمد فاروق

27 Aug 2016 08:03

اسلام ٹائمز: گوجرہ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور انشاء اللہ قیامت تک قائم رہے گا، حکومت ملک دشمن تنظیم ایم کیو ایم پر فی الفور پابندی عائد کرے۔


اسلام ٹائمز۔ گوجرہ جماعت اسلامی کے صوبائی رہنما مولانا فاروق اور رانا عبد العارف نے فیصل آباد کی تحصیل گوجرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ناسور کہنے والا خود بہت بڑا ناسور ہے، اسے وطن واپس لا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے گوجرہ میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم روز اول سے ہی بھارتی ایجنڈے پر کام کرتے ہوئے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے، پاکستان مردہ باد کا نعرہ لگانے والا وہ ناسور ہے، جسے کاٹے بغیر گزارہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور انشاء اللہ قیامت تک قائم رہے گا، حکومت ملک دشمن تنظیم ایم کیو ایم پر فی الفور پابندی عائد کرے، جبکہ اس کے قائد کو وطن واپس لا کر ان کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔


خبر کا کوڈ: 563416

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/563416/پاکستان-کو-ناسور-کہنے-والا-خود-بہت-بڑا-ہے-مولانا-محمد-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org