0
Saturday 27 Aug 2016 07:23

ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں اقربا پروری، فرقہ پرستی اور کرپشن کا دور دور تک نشان نہ ہو، ڈاکٹر طاہر فاروق

ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں اقربا پروری، فرقہ پرستی اور کرپشن کا دور دور تک نشان نہ ہو، ڈاکٹر طاہر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سرگودہا کے امیر ڈاکٹر طاہر فاروق نے جماعت کے 75 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی صرف اس لیے قائم کی گئی تھی کہ انسانی زندگی کے تمام شعبوں میں رب کی بندگی اور نبی اکرم ص کی اطاعت کو اختیار کیا جائے۔ سرگودہا میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مقامی رہنما کا کہنا تھا کہ روز اول سے ہی یہ مقصد ہمارے پیش نظر ہے اور اسی پر ہم کام کررہے ہیں، ہم ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ؒ اور قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے ویژن کے مطابق ایسا پاکستان بنائیں گے، جہاں اقربا پروری، فرقہ پرستی، کرپشن کا دور دور تک نام و نشان نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری منزل پاکستان کو ایک خوشحال اسلامی ریاست بنانا ہے، ہمارا دوسرا مقصد قرآن کی دعوت کو عام کرکے عوام الناس کو اس کے مطابق اپنی زندگیاں گزارنے کیلئے تیار کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 563417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش