0
Saturday 27 Aug 2016 22:45

پشاور میں غیر قانونی رہائشی پذیر مزید 792 افغانی گرفتار

پشاور میں غیر قانونی رہائشی پذیر مزید 792 افغانی گرفتار
اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے غیر قانونی طور پر رہائش پذیر افغان باشندوں کیخلاف کریک ڈائون جاری رکھتے ہوئے مزید 792 افغان باشندوں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئے ہیں۔ پشاور پولیس کے مطابق انہوں نے سال رواں کے دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر ہزاروں افغان باشندوں کو گرفتارکرکے جیل بھجوا دیا۔ اسی طرح غیر قانونی افغان باشندوں کیخلاف ماہ رواں کے دوران چھاپوں میں مزید 792 افغان باشندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، اور ان کیخلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔ پشاور پولیس کے سربراہ کے مطابق غیر قانونی طور پر رہائش پذیر اور جرائم میں ملوث افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 563625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش