0
Saturday 27 Aug 2016 23:41

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، الطاف حسین کی تقریر کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس، الطاف حسین کی تقریر کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں بھارتی وزیراعظم کے بیان اور قائد ایم کیو ایم کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف مذمتی قرارداد کو منظور کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا خصوصی اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان اور ایم کیو ایم کے قائد کی پاکستان مخالف تقریر کے خلاف قراردادیں پیش ہوئیں، جنہیں ایوان نے اتفاق رائے سے منظور کر لیا۔ ارکین اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ قائد ایم کیو ایم کی پاکستان کے خلاف زبان درازی غداری کے زمرے میں آتی ہے، ان کیخلاف کارروائی کی جائے۔ اراکین نے بھارتی وزیراعظم کے بیان پر بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیان سے ثابت ہوگیا کہ بلوچستان میں دہشتگردی بھارتی سرکار کروا رہی ہے۔ الطاف حسین کا بیان پاکستان کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے۔ ایوان میں دونوں قراردادوں پر چار گھنٹے تک گرما گرم بحث ہوئی۔ اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک کے خلاف زبان درازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، جسے اس ملک میں رہنا ہے تو اُسے پاکستان زندہ باد کہنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 563631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش