0
Sunday 28 Aug 2016 06:16

شہر شہر قصاص و سالمیت پاکستان ریلیوں نے حکومت کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا ہے، رانا طاہر سلیم

شہر شہر قصاص و سالمیت پاکستان ریلیوں نے حکومت کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا ہے، رانا طاہر سلیم
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک ضلع فیصل آباد کے صدر رانا طاہر سلیم نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر شہر قصاص و سالمیت پاکستان ریلیوں نے حکمرانوں کے ایوانوں میں لرزہ طاری کر دیا ہے۔ فیصل آباد میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو سانحہ ماڈل ٹائون کے شہدا اور زخمیوں کا قصاص دینا ہوگا، جبکہ ملک میں ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر قیادت اگلے ماہ مصطفوی انقلاب کا سویرا طلوع ہوگا۔ انہوں نے حلقہ پی پی 65 کے ورکرز کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ سانحہ ماڈل کے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 563658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش