0
Sunday 28 Aug 2016 06:12

معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے حکومت بزنس کمیونٹی کو ریکارڈ مراعات دے رہی ہے، رانا افضل خاں

معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے حکومت بزنس کمیونٹی کو ریکارڈ مراعات دے رہی ہے، رانا افضل خاں
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون فیصل آباد کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا افضل خاں نے تاجروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے حکومت نے بزنس کمیونٹی کو ریکارڈ مراعات دی ہیں۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس کے صدر چوہدری نواز سے ملاقات میں پی ایم ایل این کے رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ حکومت تاجروں و صنعتکاروں کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریگی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں اور برآمدکنندگان کے لئے مزید آسانیاں پیدا کی جائینگی۔
خبر کا کوڈ : 563659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش