QR CodeQR Code

مناواں کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

28 Aug 2016 09:37

اسلام ٹائمز: چاروں دہشت گرد 2008ء کو علامہ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ بم دھماکے اور سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ فرار ہونے والے 3دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور مناواں کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشتگرد ہلاک اور 3 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد مون مارکیٹ بم دھماکے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ سی ٹی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں زبیر، عبدالوہاب، عدنان اور عتیق الرحمن کے نام شامل ہیں۔ سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد ہوا ہے۔ چاروں دہشت گرد 2008ء کو علامہ اقبال ٹاؤن مون مارکیٹ بم دھماکے اور سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔ فرار ہونے والے 3دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 563669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/563669/مناواں-کے-قریب-سی-ٹی-ڈی-کی-کارروائی-4-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org