0
Sunday 28 Aug 2016 15:38

ملکی خارجہ پالیسی انتہائی کمزور ہے، اس لئے دوست بھی دشمن نظر آتے ہیں، خورشید شاہ

ملکی خارجہ پالیسی انتہائی کمزور ہے، اس لئے دوست بھی دشمن نظر آتے ہیں، خورشید شاہ
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کی متحدہ کے بانی سے لاتعلقی اچھی بات ہے، لیکن تعلق یا لاتعلقی 10 سے 12 دن میں سامنے آجائے گی۔ سندھ کے ضلع سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کا بانی متحدہ سے لاتعلقی اچھی بات ہے، لیکن تعلق یا لاتعلقی 10 سے 12 دن میں سامنے آجائے گی۔ کراچی کے مئیر کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سب بڑے شہر کا میئر جیل میں ہو، یہ اچھی بات نہیں، کوئی قانونی طریقہ نکال کر میئر کی ضمانت ہونی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ سب کو ساتھ لیکر چلے، ملک کی خارجہ پالیسی انتہائی کمزور ہے، جس کے باعث دوست بھی دشمن نظر آتے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مفاہمتی پالیسی پر عمل کرتی آئی ہے، ہمیں پاکستان کے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے ہوں گے، جبکہ ہم ستمبر میں سڑکوں پر آنے کا اعلان کر چکے ہیں، جہاں جلسے جلوس کریں گے۔ سکھر میں اسپتالوں کی حالت زار پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کی حالت مزید بہتر کرنے کی ضرورت ہے، اسپتالوں میں پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی ہے، سول اسپتال میں مزید 67 ڈاکٹرز کی ضرورت ہے، جبکہ صحت اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔
خبر کا کوڈ : 563729
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش