0
Monday 29 Aug 2016 16:00

آپریشن ضرب عضب کا دائرہ بڑھایا جائے، امن سیمینار سے چنیوٹ کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا خطاب

آپریشن ضرب عضب کا دائرہ بڑھایا جائے، امن سیمینار سے چنیوٹ کے سیاسی و مذہبی رہنماؤں کا خطاب
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کی طرف سے دہشت گردوں کیخلاف جاری ضرب عضب کی تائید اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے چینیوٹ میں سیمینار منعقد ہو۔ ضلع چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے مختلف سیاسی اور مذہبی رہنماوں نے سیمینار  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہنا چاہیے، اس کا دائرہ بڑھاتے ہوئے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو بھی نشان عبرت بنایا جائے، پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے الطاف حسین کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے۔ امن سیمینار سے ڈی ایس پی سٹی سرکل چنیوٹ نصر اللہ نیازی، پیر ابراہیم سیالوی، علامہ جاوید اکبر ساقی، علامہ قاضی غلام مرتضیٰ، مولانا نعیم، قاری ایوب چنیوٹی، مولانا غلام مصطفی، صاحبزادہ معین الدین، مولانا خلیل، طاہر خضر کھچی، شوکت علی آزاد، شیخ شہزادہ اکبر، شیخ قیصر محمود، عنایت شاہ، حسن مرتضیٰ شاہ، بھگت لال، پاسٹر منیر، نور الحسن شاہ، جمیل فخری، اسلام خان نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ملک میں امن اور روا داری کے فروغ کے لیے ہمیں اخوت اور بھائی چارے کی فضا برقرار رکھنا ہو گی، الطاف حسین کو وطن واپس لا کر پھانسی پر لٹکایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 563805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش