0
Monday 29 Aug 2016 23:12

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے پٹواریوں کا احتجاجی کیمپ

خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے پٹواریوں کا احتجاجی کیمپ
اسلام ٹائمز۔ صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا کے سامنے پٹواریوں نے احتجاجاً ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے  ان کی فی الفور اپ گریڈیشن کی جائے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے محکمہ ایری گیش سے تعلق رکھنے والے پٹواریوں نے احتجاجی کیمپ لگایا ہوا ہے۔ کیمپ میں صوبہ بھر سے ایری گیشن پٹواری شریک اور انہو ں نے 3 ستمبر کے بعد بنی گالہ میں دھرنا دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔ کیمپ میں شریک پٹواریوں کا کہناہے کہ وہ 2011ء سے اپ گریڈیشن کےلئے احتجاج کررہے ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی، محکمہ جنگلات، موحولیات اور دیگر محکموں کے پٹواریوں کو اپ گریڈیشن دی گئی ہے لیکن ایری گیشن کے پٹواریوں سے امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کلاس فور ملازمین کا سکیل بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے لیکن پٹواری اب بھی سکیل پانچ میں ہیں جبکہ پٹواریوں کو الاﺅنس بھی نہیں دیئے رہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات منظور نہ ہوئے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنے کے علاوہ 3 ستمبر کے بعد بنی گالہ میںعمران خان کے گھر کے باہر دھرنا دینگے۔
خبر کا کوڈ : 563947
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش