QR CodeQR Code

حکومت نے جی ایس ٹی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا توڑ نکال لیا

30 Aug 2016 00:48

اسلام ٹائمز: کابینہ منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات چار سے دس روپے روپے فی لیٹر سستی نہیں ہو سکیں گی، دوسری جانب سپریم کورٹ نے17فیصد سے زائدجی ایس ٹی وصولی کو غیرقانونی قرار دے چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت نے جی ایس ٹی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا توڑ نکال لیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اکتیس اگست کو آرڈیننس جاری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات چار سے دس روپے فی لیٹر سستی نہیں ہو سکیں گی۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 31 اگست کو طلب کرلیا ہے جس میں وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی بڑھانے کی سمری پیش کرے گی، کابینہ منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات چار سے دس روپے روپے فی لیٹر سستی نہیں ہو سکیں گی، دوسری جانب سپریم کورٹ نے17 فیصد سے زائدجی ایس ٹی وصولی کو غیرقانونی قرار دے چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق، سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں وزارت خزانہ اجلاس میں سمری پیش کرے گی، جس پر ایک آرڈیننس جاری ہونے کا امکان ہے۔ پٹرولیم مصنوعات اور صنعتی مالکان کیلئے جی ایس ٹی میں اضافہ کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 563969

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/563969/حکومت-نے-جی-ایس-ٹی-پر-سپریم-کورٹ-کے-فیصلے-کا-توڑ-نکال-لیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org