0
Tuesday 30 Aug 2016 00:53

عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری نے 3 ستمبر کو ایکدوسرے کے پروگرامات میں شرکت کی حامی بھر لی

عمران خان اور ڈاکٹر طاہر القادری نے 3 ستمبر کو ایکدوسرے کے پروگرامات میں شرکت کی حامی بھر لی
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے تین ستمبر کے احتجاجی مظاہروں مں ایک دوسرے کے پروگراموں میں شرکت کی دعوت قبول کر لی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان کے مطابق، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ٹیلی فون کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے احتجاجی تحریک اور ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان پاکستان عوامی تحریک کے مطابق، دونوں رہنماوں نے پانامہ لیکس کی کرپشن اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کے انصاف کی جدوجہد کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ عمران خان نے ڈاکٹر طاہر القادری کو تین ستمبر کے پاکستان مارچ جبکہ ڈاکٹرطاہر القادری نے عمران خان کو تین ستمبر راولپنڈی کے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی دعوت دی ہے جو طرفین نے قبول کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 563970
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش