0
Tuesday 30 Aug 2016 10:26

سی پیک اور گوادر پورٹ کے منصوبے پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ڈاکٹر افتخار حسین نقوی

سی پیک اور گوادر پورٹ کے منصوبے پاکستان کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ڈاکٹر افتخار حسین نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت المسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری تعلیم ڈاکٹر افتخار حسین نقوی نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سربریدہ جمہوریت کے سہارے ملک کو چلانے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ کون سی جمہوریت ہے، جس میں عوام کو بنیادی حقوق تک حاصل نہیں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے رہنما کا کہنا تھا کہ سی پیک اور گوادر پورٹ منصوبے ہمارے وطن کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والے منصوبے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری سرحدوں کے اندر کچھ بھی برا کرنے والوں کے لئے کسی کو نرم گوشہ نہیں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین سانحہ کوئٹہ اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتی ہے اور عوامی شعور بیدار کرنے کی مہم جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے بعد جس انداز میں نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا اور اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے ضرب عضب بھی شروع کر دیا گیا، اس سے قوم کی ہمت بندھی تھی کہ خطرے کی کوئی بات نہیں، لیکن نیشنل کو ایکشن پلان صرف ضرب عضب اور کراچی آپریشن تک محدود سمجھ لیا گیا اور صرف اس کی جزئیات پر عملدرآمد ہوا، اس لئے باقی ملک دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 563986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش