0
Tuesday 30 Aug 2016 11:19

پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والے نشان عبرت بن گئے، لطیف اکبر

پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والے نشان عبرت بن گئے، لطیف اکبر
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی سوچ رکھنے والے نیست و نابود ہو جائیں گے، آزادکشمیر کے حالیہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کو دھاندلی سے ہرایا گیا، ان خیالات کا اظہار آرگنائزنگ کمیٹی کے سینئر ممبر اور سابق سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی آزادکشمیر چودھری لطیف اکبر نے میرپور اور بھمبر میں منعقدہ ضلعی ورکرز کنونشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق صدر ریاست سردار یعقوب خان، سابق مرکزی چیف آرگنائزر چودھری پرویز اشرف، فیصل ممتاز راٹھور، شاہین کوثر ڈار، سردار ضیاء القمر اور دیگر بھی موجود تھے، دونوں کنونشن کئی گھنٹے جاری رہے۔ بھمبر میں خطاب کرتے ہوئے چودھری لطیف اکبر نے کہا کہ بھمبر اور سماہنی میں پارٹی کے ساتھ غداری کرنے والے نشان عبرت بن گئے، علی شان سونی کو کسی نے وزیر نہیں بنایا نہ کوئی بنائے گا۔ سابق اسپیکر انوار الحق آزاد ہو کر الیکشن جیت نہ سکا، چودھری صحبت علی کے بیٹوں نے اپنے والد کی جماعت کے ساتھ وفا نہیں کی۔ سردار یعقوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ الیکشن میں پورے آزادکشمیر میں جن لوگوں نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، ان لوگوں کا پیپلزپارٹی کے ساتھ کوئی تعلق واسطہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 564003
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش