QR CodeQR Code

پشاور میں سرگرم رہزن گروہ کے 4 ارکان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

30 Aug 2016 19:35

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت کی ہدایت پر قائم خصوصی ٹیم نے فوری کاروائی کرتے ہوئے تینوں واقعات کا سراغ لگاتے ہوئے نوعمر لڑکوں سمیت تین گروہوں کے 8 ارکان کو گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث رہزن، ڈکیت اور موٹر سائیکل سنیچرز گروہوں کے 8 ارکان کو گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ روز ایس پی سٹی گل نواز خان نے ڈی ایس پی سبرب فضل واحد خان اور ایس ایچ او یکہ توت اعجاز خان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان ولد محمد نذیر نے 26 اگست کو رپورٹ درج کرائی کہ شریف آباد میں نامعلوم چور نے دکان کے تالے توڑ کر نقدی اور سامان چوری کرلیا۔ دوسرے واقعہ میں آصف ولد حبیب خان سکنہ مہمند آباد کو مسلح رہزنوں نے دوست سمیت لوٹ لیا جبکہ تیسرے واقعہ میں رکشہ سوار رہزن، شہریوں کو یرغمال بنا کر لوٹ رہے تھے۔ جن کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز عباس مجید مروت کی ہدایت پر قائم خصوصی ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تینوں واقعات کا سراغ لگاتے ہوئے نوعمر لڑکوں سمیت، تین گروہوں کے 8 ارکان جن میں گلزار ولد نیاز سکنہ آفریدی آباد، ہمایوں ولد خان آغا سکنہ کابل حال بیری باغ، عمران ولد سلیم، فاروق ولد امیر حمزہ، نیاز ولد تازہ گل سکنہ وزیر باغ، داود ولد شیر حیدر سکنہ سر دریاب حال کوہاٹ روڈ، زاہد ولد شیر علی، سلمان ولد خانزادہ گل ساکنان آخون آباد شامل ہیں، کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مال مسروقہ برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 564090

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/564090/پشاور-میں-سرگرم-رہزن-گروہ-کے-4-ارکان-گرفتار-مسروقہ-سامان-برا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org