QR CodeQR Code

پی آئی اے کی 2 پائلٹ بہنوں نے بوئنگ 777 اڑا کر تاریخ رقم کردی

30 Aug 2016 22:58

اسلام ٹائمز: اس سے قبل تاریخ میں 2 حقیقی بہنوں نے کبھی بھی اس طرح طیارہ نہیں اڑایا جب کہ دونوں بہنوں نے ایشیا کی پہلی پائلٹ خواتین ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن کی 2 پائلٹ بہنوں مریم مسعود اور ارم مسعود نے بوئنگ 777 طیارہ اڑا کر نئی تاریخ رقم کرکے پاکستانیوں کا سرفخر سے بلند کردیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے میں بطور پائلٹ فرائض انجام دینے والی 2 بہنیں مریم مسعود اور ارم مسعود نے پی آئی اے کا طیارہ 777 اڑا کر نئی تاریخ رقم کردی۔ اس سے قبل تاریخ میں 2 حقیقی بہنوں نے کبھی بھی اس طرح طیارہ نہیں اڑایا جب کہ دونوں بہنوں نے ایشیا کی پہلی پائلٹ خواتین ہونے کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔ مریم مسعود کو پہلے لائسنس ملا جس کے کچھ عرصے بعد ہی دوسری بہن ارم مسعود کو بھی لائنسس دیا گیا جب کہ دونوں بہنوں نے متعدد فلائٹس اکٹھے اڑائیں، وہ لاہور سے کراچی، مانچسٹر اور نیویارک تک جہاز اڑاچکی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 564122

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/564122/پی-آئی-اے-کی-2-پائلٹ-بہنوں-نے-بوئنگ-777-اڑا-کر-تاریخ-رقم-کردی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org