0
Wednesday 31 Aug 2016 09:22

سردار سکندر کے غازی ملت کے خلاف بیانات قابل مذمت ہیں، سردار عتیق

سردار سکندر  کے غازی ملت کے خلاف بیانات قابل مذمت ہیں، سردار عتیق
اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی، (ن) لیگ اور جماعت اسلامی کی مشترکہ حکومت قائم ہے، مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد ہو رہا ہے اور ہمارے حکمران نریندر مودی کو خوش رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مسلم کانفرنس جلد سیز فائر لائن عبور کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرے گی۔ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی کوشش کی گئی تو اس کی بھرپور مزاحمت کریں گے، غازی ملت اور مجاہد اول سیاسی، عسکری محاذ کے بانی ہیں۔ سردار سکندر حیات خان کے غازی ملت کے خلاف بیانات قابل مذمت ہیں۔ صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان پڑھے لکھے اور باصلاحیت شخص ہیں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی حکومت نے غلطی سے صدر کے انتخاب کا اچھا فیصلہ کر لیا۔ مسلم کانفرنس صدر آزاد کشمیر پر اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور مرکزی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ صدر کی سر براہی میں ایک وفد تشکیل دے کر بیرون ملک بھیجا جائے جو مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف دنیا کو آگاہ کر سکے۔ مسلم لیگ (ن) نے دوسال قبل دھاندلی کا پلان تیار کیا، عام انتخابات میں پولنگ کے روز فوج تعینات نہ ہوتی تو ہر پولنگ سٹیشن سے لاشیں اٹھتیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ کے معروف سماجی رہنما عبدالجبار عباسی کے گھر تعزیت کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے اسمبلی کی دو نشستوں کے لیے جماعتی تشخص تباہ کر دیا۔
خبر کا کوڈ : 564186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب