0
Wednesday 31 Aug 2016 10:11

نواز شریف وفود میں کشمیری قائدین کو شامل کریں، ترابی

نواز شریف وفود میں کشمیری قائدین کو شامل کریں، ترابی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے نتھگراں، سنگھڑ بٹھارہ، پدر سیداں اور دیگر مقامات پر تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے جو حکمت عملی ترتیب دی ہے، وہ خوش آئند ہے لیکن وفود میں آزاد کشمیر کی قیادت اور قائدین حریت کو بھی شامل کرنا اس لئے ضروری ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اچھے انداز سے دنیا کے سامنے پیش کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کشمیریوں کی آواز کشمیریوں کی وساطت سے جائے گی تو اس کے اثرات بھی ہوں گے۔ وزیراعظم نواز شریف آزاد کشمیر کی قیادت اور قائدین حریت کو بھی بیرونی ممالک میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لئے شامل کریں۔ اس موقع پر راجہ خالد محمود، آفتاب عالم ایڈووکیٹ، نثار صابر سمیت دیگر قائدین نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 564203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش