QR CodeQR Code

افغانستان میں ضلع جانی پر قبضے کی جنگ، ڈرون حملوں میں 120 طالبان اور حقانی گروپ کے 4 کمانڈر ہلاک

31 Aug 2016 10:26

اسلام ٹائمز: نیٹو کے تحت قائم عوامی رابطہ کار کے ڈائریکٹر کرنل مائیکل لاہورن اور افغان فوجی ترجمان فضل خدا ابرہیم خیل نے امریکی ڈرون حملے میں حقانی گروپ کے4 کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ صوبہ پکتیا کے اضلاع جانی خیل اور ڈنڈ پٹان میں جاسوس طیاروں نے طالبان کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جہاں 3 روز قبل طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی فورسز کی طرف سے افغانستان میں ڈرون حملوں میں 120 طالبان اور حقانی گروپ کے 4 کمانڈر ہلاک ہوگئے۔ افغانستان میں سیکورٹی کی صورتحال ابتر ہوتی جا رہی ہے، متعدد مقامات پر دھماکوں اور جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پروان میں 5 خودکش حملہ آوروں سمیت 13 عسکریت پسند مارے گئے، ہلمند میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 6 شہری ہلاک ہوگئے، قندوز میں دھماکے سے 4 پولیس اہلکار مارے گئے۔ امریکی فورسز نے بڑی کاروائی کے دوران صوبہ پکتیا کے اضلاع جانی خیل اور ڈنڈ پٹان میں جاسوس طیاروں نے طالبان کے کئی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس میں 120 طالبان ہلاک ہوگئے، حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ واضح رہے کہ ضلع جانی خیل پر 3 روز قبل طالبان نے کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ دوسری جانب طالبان ترجمان نے ان سرکاری دعوئوں کو مسترد کر دیا ہے اور صوبہ پروان میں فورسز نے 5 خودکش حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسی طرح افغان فورسز نے ضلع سیاگرد میں دہشت گردی کی ایک بڑی منصوبہ بندی کو ناکام بنا دیا ہے، جس میں 13عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

صوبہ ہلمند میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، اسی ضلع میں طالبان نے ایک کارروائی میں 2 حقیقی بھائیوں کو قتل کر دیا ہے، صوبہ قندوز میں دھماکے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، ارزگان میں طالبان نے 5 مسافروں کو اغوا کرلیا ہے۔ بین الاقوامی خبررساں ایجنسی کے مطابق صوبہ پکتیکا میں امریکی فضائی کارروائی کے دوران حقانی گروپ کے 4 عسکری کمانڈر ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغانستان میں نیٹو کے تحت قائم عوامی رابطہ کار کے ڈائریکٹر کرنل مائیکل لاہورن اور افغان فوجی ترجمان فضل خدا ابرہیم خیل نے امریکی ڈرون حملے میں حقانی گروپ کے4 کمانڈروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 564208

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/564208/افغانستان-میں-ضلع-جانی-پر-قبضے-کی-جنگ-ڈرون-حملوں-120-طالبان-اور-حقانی-گروپ-کے-4-کمانڈر-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org