QR CodeQR Code

ایم کیو ایم پر پابندی کی درخواست پر سندھ حکومت اور دیگر فریقین سے جواب طلب

31 Aug 2016 14:18

اسلام ٹائمز: دائر کردہ درخواست میں مؤقف تھا کہ ایم کیو ایم کے بانی ملک دشمن ہیں، اس لئے دہشتگردی اور سیکیورٹی ایکٹ کے تحت متحدہ قومی موومنٹ پر مقدمہ درج کرکے پابندی عائد کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی مومنٹ پر پابندی کے حوالے سے درخواست پر صوبائی حکومت اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی کے حوالے سے مولوی اقبال حیدر کی دائر کردہ درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ ایم کیو ایم کے بانی ملک دشمن ہیں، اس لئے دہشتگردی اور سیکیورٹی ایکٹ کے تحت متحدہ قومی موومنٹ پر مقدمہ درج کرکے پابندی عائد کی جائے، اس کے علاوہ چیئرمین سینیٹ اور قومی و سندھ اسمبلی کے اسپیکر صاحبان کو ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کی نااہلی کے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیجنے کی ہدایت کی جائے۔

عدالت عالیہ نے درخواست گزار کا مؤقف سننے کے بعد سندھ حکومت، الیکشن کمیشن اور ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے، ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے باہر ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی پاکستان مخالف اشتعال انگیز تقریر کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پر پابندی کے لئے لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں بھی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔


خبر کا کوڈ: 564280

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/564280/ایم-کیو-پر-پابندی-کی-درخواست-سندھ-حکومت-اور-دیگر-فریقین-سے-جواب-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org