0
Wednesday 31 Aug 2016 17:36

طورخم میں پاک افغان بارڈر فورسزکی فلیگ میٹنگ، اہم امور پر غور

طورخم میں پاک افغان بارڈر فورسزکی فلیگ میٹنگ، اہم امور پر غور
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان بارڈر طورخم میں پاکستان فورسز پولیٹکل انتظامیہ اور افغانستان بارڈر فورسزکے درمیان فلیگ میٹنگ منعقد ہوئی، میٹنگ میں اہم مسائل پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر دونوں ملکوں کے فورسز کے درمیان فلیگ میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں پاکستان کی طرف سے کرنل توفیق اوراسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ رحیم اللہ محسود اور افغانستان کی طرف سے کرنل نثاء اور کمانڈر امین جان کسٹم کلکٹرافغان گمرک شعیب نے شرکت کی میٹنگ میں بارڈر کے اہم مسائل زیر بحث آئے۔ پاکستان کی طرف سے تین اہم مسئلوں بارڈر پر غیر قانونی امد ورفت کی روک تھام میں تعاون، پاکستانی ڈرائیوروں کے ساتھ تعاون اور جھڑ پوں میں جن بلڈنگز کو نقصان پہنچا ہے۔ ان پرتعمیراتی کام شروع کر نے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ افغان فورسز نے بھی افغانستان ڈی پورٹ ہونے والے افغان باشندوں کے لئے خاص وقت متعین کرنے، پاکستان میں فوت ہو نے والے مہاجر کی میت کی طورخم پر حوالگی کے موقع پر لواحقین کے ساتھ تعاون اور پاکستان سے افغانستان میں داخل ہو نے والی گاڑیوں کے لئے وقت مقرر کرنے بارے بھی غور ہوا، دونوں ملکوں کے حکام نے باہمی تعاون کر نے پر اتفاق کیاگیا۔
خبر کا کوڈ : 564293
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش