QR CodeQR Code

ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم اور وزیراعلی سندھ کو سیکیورٹی کیلئے خط لکھ دیا

31 Aug 2016 20:39

اسلام ٹائمز: تحریری مراسلہ میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا مرکزی ہیڈ آفس ہونے کی وجہ سے رابطہ کمیٹی، اراکین اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور ان کے اہل خانہ کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں لہذا انھیں سیکیورٹی مہیا کی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے اپنے گھر میں قائم ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی دفتر کے لئے سیکو رٹی مانگ لی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک تحریری مراسلہ بھیجا ہے جس میں ایم کیو ایم کے سربراہ نے لکھا ہے کہ ایم کیو ایم کا مرکز نائن زیرو اور خورشید بیگم سیکرٹریٹ سیل ہے جس کی وجہ سے متحدہ کا عارضی ہیڈ آفس پی آ ئی بی کالونی میں میری رہائش گاہ پر قائم کیا گیا ہے۔ ایم کیو ایم کا مرکزی ہیڈ آفس ہونے کی وجہ سے رابطہ کمیٹی، اراکین اسمبلی اور مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران اور ان کے اہل خانہ کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہیں لہذا انھیں سیکیورٹی مہیا کی جائے۔ سیکیورٹی نہ ہونے کی وجہ سے خدانخواستہ کوئی بھی دہشت گردی کا واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 564332

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/564332/ڈاکٹر-فاروق-ستار-نے-وزیراعظم-اور-وزیراعلی-سندھ-کو-سیکیورٹی-کیلئے-خط-لکھ-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org