0
Thursday 1 Sep 2016 15:40

ڈی آئی خان، ضلع کونسل میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا مشترکہ اجلاس

ڈی آئی خان، ضلع کونسل میں پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا مشترکہ اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ضلع کونسل ڈیرہ میں جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی دس رکنی کمیٹی کا اجلاس سرکٹ ہاؤس میں زیر صدارت کنوئنیر ضلع کونسل سردار اسماعیل خان بلوچ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے عبدالرزاق اعوان، ہارون اعوان ایڈوکیٹ، نصیر سگو اور عبدالحکیم شاہ استرانہ جبکہ جے یو آئی کی طرف سے ملک مشتاق احمد ڈار، جماعت اسلامی کے فتح اللہ میانخیل اور پروگریسیو گروپ کی طرف سے انعام الحق غزنی اور عبدالرؤف بلوچ نے شرکت کی۔ اجلاس تین گھنٹے سے زائد جاری رہا، اجلاس میں تمام ممبران نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ضلعی نظام کو چلنا چاہیے تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں۔ کمیٹی کا اگلا اجلاس 30 ستمبر 2016 کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ ممبران مزید مشاورت اور تیاری کے ساتھ اجلاس میں شریک ہوں۔ واضح رہے کہ ضلع کونسل کے اجلاسوں میں حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی طرف سے ہنگامہ آرائی کے بعد ہاؤس میں متفقہ طور پر معاملات کو چلانے کیلئے دونوں طرف کے دس ممبران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی۔ جس کا یہ پہلا اجلاس تھا۔ اجلاس کے بعد کمیٹی اراکین نے میڈیا کو بتایا کہ اجلاس میں ضلعی حکومت کے پیش کردہ بجٹ ہائے کے طریقہ کار، وضع کرنے اور تیاری، بائی لاز، سرکاری محکموں کے حوالے سے ضلع ممبران پر مشتمل کمیٹیوں کی تشکیل اور ہاؤس کو چلانے کے حوالے سے کمیٹی نے آپس میں مشاورت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 564460
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش