0
Thursday 1 Sep 2016 19:56

پاکستان کیساتھ اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں، چین

پاکستان کیساتھ اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں، چین
اسلام ٹائمز۔ چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ سی پیک منصوبے سے خطے میں معاشی خوشحالی اور استحکام کو فروغ ملے گا۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا بیجنگ میں نیوز بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ جاری اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ اس منصوبے سے خطے میں معاشی خوشحالی کے ساتھ استحکام کو فروغ ملے گا۔ ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق چین پاکستان کے ساتھ سی پیک منصوبے کو آگے بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے تاکہ عوام تک اس کے فوائد جلد سے جلد پہنچ سکیں۔ چین کی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ چین کا موقف ہے کہ مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی ایشو ہے اور اسے دونوں ملکوں کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہیئے، سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاکستان کا کشمیر کے حوالے سے موقف تبدیل نہیں ہوا۔
خبر کا کوڈ : 564525
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش