0
Friday 2 Sep 2016 04:21

مولانا فضل الرحمان نے افغان مہاجرین کے قیام میں 2021ء تک توسیع کا مطالبہ کردیا

مولانا فضل الرحمان نے افغان مہاجرین کے قیام میں 2021ء تک توسیع کا مطالبہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ مذہبی و سیاسی اور پختون قوم پرست جماعتوں نے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں 2021ء تک توسیع دینے کا مطالبہ کر دیا۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کہتے ہیں پاکستان کے رویے کے باعث افغانستان کے ساتھ تعلقات خراب ہوئے۔ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر سیاسی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور، وزیراعظم کے مشیر امیر مقام، سینیٹر صالح شاہ، افراسیاب خٹک اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہ صوبائی اور وفاقی حکومتیں افغان مہاجرین کو تنگ کرنا بند کریں۔ صوبائی اور مرکزی حکومتیں مہاجرین کی جائیدادیں اونے پونے بیچنے کے عمل کو روکنے کے لئے مربوط نظام مرتب کریں اور غیر رجسٹرڈ افغانیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کریں۔ انہوں نے کہا افغان مہاجرین ہمارے مہمان ہیں تاہم چند ماہ سے ہماری پالیسیوں کی وجہ سے افغانستان بھارت کی طرف مائل ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا افغان مہاجرین کے قیام میں 2021 تک توسیع دے۔
خبر کا کوڈ : 564561
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش