QR CodeQR Code

ضمنی الیکشن میں حکمران جماعت کی کامیابی سے اپوزیشن کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں، مدیحہ رانا

2 Sep 2016 10:10

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایم ایل این کے رکن پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جہلم اور بورے والا کے عوام نے لیگی امیدواروں کو کامیاب کروا کر نواز شریف کی پالیسیوں پر مہر ثبت کر دی ہے، ملک میں منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ فیصل آباد کی صدر اور ایم پی اے مدیحہ رانا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے خلاف سازشی عناصر کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں ترقی و خوشحالی کا جو سیلاب نظر آرہا ہے، وہ وزیر اعظم میاں نوازشریف کی دن رات محنت کا ثمر ہے۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی ریکارڈ کامیابی عوامی اعتماد کی زندہ مثال ہے اور اب پوزیشن کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ دوسری طرف پاکستان مسلم لیگ ن فیصل آباد کے ایم پی اے رضا نصراﷲ گھمن نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی بے لوث عوامی خدمت کا نتیجہ ہے، جہلم اور بورے والا کے عوام نے لیگی امیدواروں کو کامیاب کروا کر نواز شریف کی پالیسیوں پر مہر ثبت کر دی ہے، ملک میں منفی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔


خبر کا کوڈ: 564581

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/564581/ضمنی-الیکشن-میں-حکمران-جماعت-کی-کامیابی-سے-اپوزیشن-آنکھیں-کھل-جانی-چاہئیں-مدیحہ-رانا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org