0
Friday 2 Sep 2016 10:26

تحریک احتساب کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور سرزمین پاکستان پر سیاسی تبدیلی کا خواب ضرور پورا ہوگا، گل اصغر بگھور

تحریک احتساب کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور سرزمین پاکستان پر سیاسی تبدیلی کا خواب ضرور پورا ہوگا، گل اصغر بگھور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ڈپٹی آرگنائزر گل اصغر بگھور نے جوہرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی موثر اور جراتمندانہ جدوجہد کے نتیجہ میں اب پانامہ لیکس ایشو کو دفن نہیں کیا جا سکے گا۔ جوہرآباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ قومی خزانے کو بیدردی سے لوٹنے اور ملکی دولت کو بیرونِ ملک منتقل کرنے والوں کو ایک ایک پائی کا حساب دینا ہوگا۔ اُنھوں نے کہا کہ پانامہ لیکس ایشو پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں، پی ٹی آئی کی تحریک احتساب انشاء اﷲ کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور سرزمین پاکستان پر سیاسی تبدیلی کا خواب پورا ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی تحریک احتساب اور پاکستان مارچ میں جماعت اسلامی، پاکستان عوامی تحریک اور پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی شریک ہونے کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 564587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے