0
Friday 2 Sep 2016 12:12

جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کی پیش کش قبول کر لی ہے، ذرائع

جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کی پیش کش قبول کر لی ہے، ذرائع
اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کو قبول کر لیا ہے۔ معروف کالم نگار اور تجزیہ کار جاوید چوھدری کی ویب سائیٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق معروف صحافی رﺅف کلاسرا نے دعویٰ کیا ہے کہ جنرل راحیل شریف کو مدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش کی گئی ہے، جس پر غور و خوض کے بعد بالاخر انہوں نے اس پیشکش کو قبول کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ کافی عرصے سے جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت کے بارے میں افواہیں چل رہی ہیں، توقع کی جارہی ہے کہ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کی جائے گی۔‎
خبر کا کوڈ : 564600
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش