QR CodeQR Code

ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

2 Sep 2016 16:21

اسلام ٹائمز: محکمہ موسمیات کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ارکان اور موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہونگے، مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہونگے، شہادتوں کی روشنی میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان صدارت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت آج شام کراچی میں ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں کمیٹی کے دیگر ارکان اور موسمیات کے ماہرین بھی شریک ہونگے۔ مختلف شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی ہونگے، شہادتوں کی روشنی میں چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 564636

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/564636/ذی-الحج-کا-چاند-دیکھنے-کے-لئے-مرکزی-رویت-ہلال-کمیٹی-اجلاس-آج-ہوگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org