0
Friday 2 Sep 2016 21:08

تحریک انصاف نے لاہور میں دھرنے کے انتظامات مکمل کر لئے، ریلی شاہدرہ سے فیصل چوک تک آئے گی

تحریک انصاف نے لاہور میں دھرنے کے انتظامات مکمل کر لئے، ریلی شاہدرہ سے فیصل چوک تک آئے گی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف لاہور نے 3 ستمبر کی ریلی کے انتظامات مکمل کر لئے، عمران خان کا 9 پوائنٹ پر استقبال کیا جائے گا جہاں وہ کارکنان سے بھی خطاب کریں گے۔ ریلی دن 12 بجے شاہدرہ چوک سے شروع ہوکر اسمبلی ہال ختم ہوگی۔ پاکستان تحریک انصاف اربن لاہور کے صدر ولید اقبال اور جنرل سیکرٹری حماد اظہر کے ہمراہ مسلم ٹاؤن پر واقع حماد اظہر کی رہائش گاہ پر پریس کانفرس کرتے ہوئے بتایا کہ ریلی کیلئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کے ہمراہ تحریک انصاف کے ولنٹیرز سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، ریلی میں شامل پیدل اور گاڑیوں سوار شرکاء عمران خان کے کنٹینرز کے پیچھے رہیں گے، گاڑیوں پر سوار شرکاء ریلی میں شاہدرہ چوک، بتی چوک اور آؤٹ فال روڈ سے شریک ہوں گے، جبکہ عمران خان کا بھاٹی چوک، ناصر باغ اور جی پی او چوک پر استقبال کیا جائے گا، جہاں وہ کارکنان سے خطاب بھی کریں گے۔ ناصر باغ پر چیئرمین کے استقبال کیلئے ڈاکٹر یاسمین راشد جبکہ جی پی او کے قریب حماد اظہر کپتان کو خوش آمدید کہیں گے۔ ریلی میں پیدل داخل ہونیوالے بھاٹی چوک اردو بازار والی طرف سے، سول سیکرٹریٹ، ہائیکورٹ، رجسٹری سپریم کورٹ و بینک کورٹ رجسٹری سے ریلی میں شریک ہو سکیں گے۔ عمران خان کے کنٹینرز کے ہمراہ 300 کپتان کے کھلاڑی سیکورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 564686
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش