0
Friday 2 Sep 2016 23:26

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 13 ستمبر کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی

ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 13 ستمبر کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا یکم ذی الحج 4 ستمبر جب کہ عیدالاضحیٰ 13 ستمبر بروز منگل کو ہوگی۔ ذی الحج 1437 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوا۔ جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، ماہرین فلکیات، محکمہ موسمیات اور اسپارکو کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کراچی میں ذی الحج کا چاند نظر آنے سے متعلق شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ اس کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ شہروں میں ہوئے تاہم ملک کے کسی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمان نے بتایا کہ کراچی سمیت سندھ سے کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جب کہ ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت نہیں ملی لہٰذا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ یکم ذی الحج اتوار 4 ستمبر اور عیدالاضحیٰ منگل 13 ستمبر کو ہوگی۔ دوسری جانب بھارت میں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث وہاں بھی عید الاضحیٰ 13 ستمبر کو منائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 564717
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش