0
Saturday 3 Sep 2016 00:03

پاکستان زندہ باد کہنے والوں کو سینوں سے لگایا جائے، فاروق ستار

پاکستان زندہ باد کہنے والوں کو سینوں سے لگایا جائے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں فاروق ستار اور ایم کیو ایم ارکان اسمبلی نے پاکستان زندہ باد، سندھ زندہ باد اور کراچی زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔ فاروق ستار کہتے ہیں کہ الطاف حسین نے جب پاکستان سے لکیر کھینچی تو ہم نے بھی لکیر کھینچ دی، ہمیں موقع دیا جاتا تو اپنی قرارداد بھی پیش کرتے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بانی ایم کیو ایم کے پاکستان مخالف تقریر اور نعروں کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی۔ ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے کہا کہ 22 اگست کا دن ہمارے لئے سب سے برا دن تھا، وطن سے ہماری محبت غیرمشروط ہے، بانی نے جب پاکستان سے لکیر کھینچی تو ہم نے بھی لکیر کھینچ دی، فاروق ستار نے کہا کہ ہمیں موقع دیا جاتا تو اپنی قرارداد بھی پیش کرتے، فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے خوشی میں اپنا چمن تک جلا دیا، ہم ایوان سے توقع کرتے ہیں کہ وہ ہماری لاج رکھے گا، ہم حکومتی قرارداد کی حمایت کرتے ہین۔ فاروق ستار نے کہا کہ معاملہ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگانے والوں کو رد کرنے کا نہیں ہے، معاملہ پاکستان زندہ باد کہنے والوں کو تسلیم نہ کرنے کا ہے، پاکستان مردہ باد کہنے والوں کو پوری قوم نے رد کردیا ہے۔

ایم کیو ایم کے رکن کا کہنا تھا کہ آج پوری ایم کیو ایم پاکستان ایک طرف کھڑی ہے، پاکستان مردہ باد کہنے والے ایک طرف کھڑے ہیں، پاکستان زندہ باد کہنے والون کو سینے سے لگایا جائے، فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں کو قیام پاکستان سے اب تک حقوق سے محروم رکھا گیا، جب تک بلدیاتی نظام مکمل نہیں ہوگا جمہوری سفر مکمل نہیں ہو سکتا، فاروق ستار نے کہا کہ کسی کا دفاع نہیں کر رہا مگر آئین اور قانون کا تقاضا پورا کیا جانا چاہئے، ایم کیو ایم کے بانی کا جو معافی نامہ سامنے آیا اس کو بھی دیکھنا چاہئے، فاروق ستار نے کہا کہ جسے اپ ملزم کہتے ہیں اس کو بھی صفائی کا موقع ملنا چاہئے، فاروق ستار اور ایم کیو ایم ارکان اسمبلی کا پاکستان زندہ باد، سندھ زندہ باد اور کراچی زندہ باد کا نعرہ لگایا۔ فاروق ستار اور متحدہ ارکان اسمبلی کا ایم کیو ایم پاکستان زندہ باد کا بھی نعرہ لگایا۔

وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ الطاف حسین نے کبھی پاکستان کو تسلیم نہیں کیا، قائد تحریک نے مزار قائد پر پاکستان کا جھنڈا بھی جلایا اور جیل گئے، عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم نے بھارت جا کر پاکستان کے قیام کو تاریخ کی بڑی غلطی قرار دیا، لگتا ہے ایم کیو ایم نے وقتی ضرورت کے تحت خود کو اپنے بانی سے الگ کیا، عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کے خلاف کچھ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، فاروق ستار کی جانب سے ایم کیو ایم کے بانی سے لاتعلقی کے اعلان اور مذمتی قرارداد کی حمایت کو خوش آمدید کہتے ہیں، قومی اسمبلی کا اجلاس سوموار کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 564725
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش