QR CodeQR Code

نواز شریف کی رخصتی تک اپوزیشن کی تحریک جاری رہے گی، چوہدری محمد اشفاق

3 Sep 2016 08:57

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے صوبائی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس احتجاج کو اپنی تحریک سمجھیں اور قاتلوں سے ملک و قوم کو نجات دلائیں۔ ہمیں افسوس ہے پانامہ لیکس کا فی الحال کوئی نتیجہ نہیں نکلا، لیکن تحقیقات اور احتساب تک یہ معاملہ ختم نہیں ہو گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر چوہدری محمد اشفاق نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی رخصتی تک اپوزیشن کی تحریک جاری رہے گی۔ فیصل آباد میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کے صوبائی رہنما نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس احتجاج کو اپنی تحریک سمجھیں اور قاتلوں سے ملک و قوم کو نجات دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں افسوس ہے پانامہ لیکس کا فی الحال کوئی نتیجہ نہیں نکلا، لیکن تحقیقات اور احتساب تک یہ معاملہ ختم نہیں ہو گا، 3 ستمبر کے بعد ہمارے احتجاج میں شدت آئے گی، حکمران وقت حاصل کرنا چاہتے ہیں، اب انہیں وقت نہیں ملے گا۔ واضح رہے کہ ورکر کنونشن میں پارٹی کے تمام ونگز کے عہدے داروں سمیت پارٹی ورکرز کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما راجہ ریاض احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 3 ستمبر کو فیصل آباد سے بڑا قافلہ لاہور روانہ ہو گا، جو لاہور شہر میں تاریخ رقم کرے گا۔ اس موقع پر ایم پی اے شیخ خرم شہزاد، فیض اللہ کموکا، جاوید نیاز منج، ڈاکٹر اسد معظم، ڈاکٹر حسن مسعود، میجر سرور، شیخ محمد عارف، سلمان عارف، لطیف نذر، طارق مجید، شہباز کسانہ بھی موجود تھے۔ ورکر کنونشن کے دوران مردان میں ہونے والے خود کش حملے کی مذمتی قرارداد بھی پیش کی گئی، جبکہ جاں بحق افراد کے سوگواران سے اظہار تعزیت بھی کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 564741

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/564741/نواز-شریف-کی-رخصتی-تک-اپوزیشن-تحریک-جاری-رہے-گی-چوہدری-محمد-اشفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org