QR CodeQR Code

دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا، علامہ ریاض حسین شریفی

3 Sep 2016 09:34

اسلام ٹائمز: فیصل آباد میں کرسچیئن سٹڈی سنٹر کے زیراہتمام امن کمیٹی کے اجلاس میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ریاض حسین شریفی، جماعت اسلامی فیصل آباد کے امیر جہانزیب نیازی، ڈاکٹر اعجاز مسیح، اعجاز شاہ، عرفان گل اور وارث بھٹہ نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین فیصل آباد کے رہنما مولانا ریاض حسین شریفی نے کرسچیئن سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیار اور محبت کی فضا کو قائم رکھ کر ہی ایک پرامن اور ترقی یافتہ معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، دنیا کا کوئی بھی مذہب دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ امن کے قیام اور شرپسند عناصر کے مقابلے کے لئے ہر سطح پر کام کرنا ہو گا۔ فیصل آباد میں کرسیئن سٹڈی سنٹر کے زیراہتمام امن کمیٹی کے اجلاس میں مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ریاض حسین شریفی، جماعت اسلامی فیصل آباد کے امیر جہانزیب نیازی، ڈاکٹر اعجاز مسیح، اعجاز شاہ، عرفان گل اور وارث بھٹہ نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 564745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/564745/دنیا-کا-کوئی-بھی-مذہب-دہشت-گردی-کی-حمایت-نہیں-کرتا-علامہ-ریاض-حسین-شریفی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org