QR CodeQR Code

سی آئی اے کے مبینہ اہلکار ریمنڈ ڈیوس سے ملنے لاہور پہنچ گئے

27 Feb 2011 01:24

اسلام ٹائمز:ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کیلئے آنے والے اس کے مبینہ رشتہ داروں کےساتھ ساتھ ان کو ہوائی اڈے سے لانے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بھی جعلی نکلیں، چھ مبینہ رشتہ داروں میں دو مرد، ایک خاتون اور تین بچے شامل تھے، سفری دستاویزات پر خاتون کا نام بک پیج اور مرد کا نام رینڈی درج ہے


لاہور:اسلام ٹائمز-مشکوک امریکی اہلکار ریمنڈ ڈیوس سے ملاقات کیلئے آنے والے اس کے مبینہ رشتہ داروں کے ساتھ ساتھ ان کو ہوائی اڈے سے لانے والی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس بھی جعلی نکلیں، ریمنڈ ڈیوس سے ملاقات کے لئے  لاہور پہنچنے والے اس کے چھ مبینہ رشتہ داروں میں دو مرد، ایک خاتون اور تین بچے شامل تھے جنہیں ریمنڈ ڈیوس کا رشتہ دار بتایا جا رہا تھا، سفری دستاویزات پر خاتون کا نام بک پیج اور مرد کا نام رینڈی درج ہے اور انہی ناموں کے دو اہلکار یو ایس ایڈ پاکستان میں تعینات رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کو سخت سکیورٹی میں ائیر پورٹ سے نامعلوم مقام پر لے جایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں جن گاڑیوں میں لے جایا گیا ان میں سے بیشتر کی نمبر پلیٹس جعلی تھیں، جبکہ لاہور میں امریکی قونصل خانے نے ریمنڈ ڈیوس کے رشتہ داروں کی آمد بارے میڈیا رپورٹس کی وضاحت کرتے ہوئے اس کی تردید کی تھی اور کہا تھا کہ ریمنڈ کے رشتہ دار پاکستان میں موجود نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 56478

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/56478/سی-آئی-اے-کے-مبینہ-اہلکار-ریمنڈ-ڈیوس-سے-ملنے-لاہور-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org