0
Saturday 3 Sep 2016 16:05

پاکستان کو سرحد پار سے کم اور اندرونی مودیوں سے زیادہ خطرہ ہے، اعجاز الحق

پاکستان کو سرحد پار سے کم اور اندرونی مودیوں سے زیادہ خطرہ ہے، اعجاز الحق
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ضیا گروپ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو سرحد پار سے کم اور اندرونی مودیوں سے زیادہ خطرہ ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوئٹہ دھماکے، افغان بارڈر پر حملے اور الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر، ایک ہی سلسلے کی کڑیاں ہیں اور ان کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کے اندر آ کر احتجاج کریں اور پاکستان مارچ کے بجائے، کشمیر مارچ کو ترجیح دیں، تاکہ مظلوم کشمیریوں کو ان کے حقوق مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ الطاف حسین کے خلاف پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی قرار داد کی تائید کرتے ہیں، بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں تخریبی کارروائیاں کرا رہا ہے، لیکن پاکستان اس سے نمٹنا جانتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 564860
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش