0
Saturday 3 Sep 2016 08:29

یمن پر جارحیت کیلئے امریکہ سعودی عرب کی فوجی اور سیاسی حمایت کر رہا ہے، عبدالمالک الحوثی

یمن پر جارحیت کیلئے امریکہ سعودی عرب کی فوجی اور سیاسی حمایت کر رہا ہے، عبدالمالک الحوثی
اسلام ٹائمز۔ یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیکرٹری جنرل عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ یمن پر وحشیانہ حملے کرنے کے لئے امریکہ سعودی عرب کا ساتھ دے رہا ہے۔ اپنے ایک بیان یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے سیکرٹری جنرل عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے کہ یمن پر ہوائی اور زمینی حملے کرنے کے لئے امریکہ سعودی عرب کی فوجی اور سیاسی حمایت کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے گذشتہ اٹھارہ مہینے کے دوران عالمی برادری کے دباؤ کے مقابلے میں سعودی عرب کے حملوں کی لاجیسٹک اور سیاسی حمایت کی ہے۔ انصاراللہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ مفرور اور مستعفی صدر منصور ہادی کے نمائندے جنھیں سعودی عرب کی حمایت حاصل ہے، مذاکرات کے صحیح معنی نہیں سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاراللہ، یمن کے بحران کو سیاسی طریقے سے حل کرنے اور یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملوں کو بند کئے جانے پر زور دیتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 564865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش