QR CodeQR Code

پاکستان سے جلد امریکی مداخلت کا سورج غروب ہونے والا ہے،منور حسن

27 Feb 2011 01:46

اسلام ٹائمز: پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا عوام کو بیوقوف بنا کر اقتدار کے مزے لوٹنے کا ڈرامہ اب نہیں چلے گا، بلی چوہے کے کھیل میں انہیں پہلے عوامی مسائل سے غرض تھی نہ آئندہ کسی بہتری کی توقع ہے، ان کے رویے سے ملک عدم استحکام سے دوچار ہو رہا ہے


 لاہور:اسلام ٹائمز- امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا عوام کو بیوقوف بنا کر اقتدار کے مزے لوٹنے کا ڈرامہ اب نہیں چلے گا۔ دونوں اپنے مفادات کو قومی مفادات پر ترجیح دے رہے ہیں۔ بلی چوہے کے کھیل میں انہیں پہلے عوامی مسائل سے غرض تھی نہ آئندہ کسی بہتری کی توقع ہے۔ دونوں ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں ۔ ان کے رویے سے ملک عدم استحکام سے دوچار ہو رہا ہے اور امریکی ایجنسیوں کے جاسوس ملک دشمن ایجنڈے کو پورا کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید منور حسن نے کہا کہ حکمران عالمی حالات سے عبرت حاصل کرنے کی بجائے ایک دوسرے سے بڑھ کر امریکہ کو اپنی وفاداریوں کا یقین دلا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا میں امریکی استعمار ناکامیوں سے دوچار ہے۔ اس کے بڑے بڑے برجوں کو عوام نے الٹا دیا ہے اور جلد ہی پاکستان سے بھی اس کی مداخلت کا خاتمہ ہونے والا ہے۔


خبر کا کوڈ: 56492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/56492/پاکستان-سے-جلد-امریکی-مداخلت-کا-سورج-غروب-ہونے-والا-ہے-منور-حسن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org