0
Saturday 3 Sep 2016 22:39

کے پی کے ایپکس کمیٹی کا اقتصادی راہداری کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کافیصلہ

کے پی کے ایپکس کمیٹی کا اقتصادی راہداری کیلئے خصوصی ٹاسک فورس بنانے کافیصلہ
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختون خواہ کی ایپکس کمیٹی نے پاک چین اقتصادی راہداری کیلئے گلگت بلتستان پولیس کی طرز پر خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے جائزے کیلئے ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس دوران دہشتگردوں اور سہولت کاروں کیخلاف سخت کاروائی کا اعادہ کیا گیا جبکہ اجلاس میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک ،کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمان ،آئی جی ناصر خان درانی ،کمانڈنٹ ایف سی لیاقت علی خان اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں اقتصادی راہداری کیلئے گلگت بلتستان پولیس کی طرز پر خصوصی ٹاسک فورس بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 564962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش