QR CodeQR Code

شہدا کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں، سربراہ پاک فضائیہ

4 Sep 2016 21:27

اسلام ٹائمز: 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے پی اے ایف میوزیم کراچی میں تقریب سے خطاب میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا کہ پاک فضائیہ پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کی شاندار تاریخ رکھتی ہے، شہدا نے ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ملک کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، شہدا کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،1965ء کے جانبازوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 6 ستمبر یوم دفاع کی مناسبت سے پی اے ایف میوزیم کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ایئر چیف مارشل سہیل امان نے شرکت کی، جبکہ راشد منہاس شہید کی والدہ نے خصوصی طور پر شرکت کی اور یادگار شہدا کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ 1965ء کے جانبازوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے، پاک فضائیہ پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کی شاندار تاریخ رکھتی ہے، شہدا نے ملک کی خاطر کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، یادگار شہدا صرف عمارت نہیں بلکہ پاک فضائیہ کی وطن سے محبت کی علامت ہے، شہدا کے اہل خانہ کی تقریب میں موجودگی کو قابل فخر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شہدا کی قربانیوں کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے نے پریڈ بھی کی۔


خبر کا کوڈ: 565203

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/565203/شہدا-کی-قربانیوں-بدولت-آج-ہم-آزاد-فضا-میں-سانس-لے-رہے-ہیں-سربراہ-پاک-فضائیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org