QR CodeQR Code

کیڈٹ کالج صوابی میں زہریلا کھانا کھانے سے 180 طلباء شدید متاثر

5 Sep 2016 00:16

اسلام ٹائمز: صوبائی وزیر صحت کے مطابق زہر کا شکار ہونے والے طالب علموں کی تعداد 180 سے زائد ہوگئی ہے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ مردان اور نوشہرہ سے بھی ایمبولینسز منگوائی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوابی میں زہریلا کھانا کھانے کے باعث کیڈٹ کالج کے 180 سے زائد طالب علموں کی حالت غیر ہوچکی ہے، جنہیں علاج کی غرض سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹرز نے ابتدائی معائنے کے بعد متاثر طالب علموں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ زہر خورانی کے شکار طلبہ کی تعداد 180ہو گئی ہے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ طالب علموں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دینے کی غرض سے آنیوالے ڈاکٹرز نے طالب علموں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کیتھی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو جلد از جلد ہسپتال منتقل کرنے کیلئے مردان اور نوشہرہ سے بھی ایمبولینسز منگوالی گئیں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ طالب علموں کو سی ایم ایچ پشاور اور مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا جارہا ہے، زہر کالج کے اندر اور پھر طالب علموں کی خوراک کیسے بنا، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 565244

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/565244/کیڈٹ-کالج-صوابی-میں-زہریلا-کھانا-کھانے-سے-180-طلباء-شدید-متاثر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org