0
Monday 5 Sep 2016 01:39

رائیونڈ پر حملہ کرنے نہیں احتجاج کیلئے جا رہے ہیں، جہانگیر ترین

رائیونڈ پر حملہ کرنے نہیں احتجاج کیلئے جا رہے ہیں، جہانگیر ترین
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ وہ رائیونڈ پر حملہ کرنے نہیں بلکہ ملک کے وزیراعظم کے گھر کے سامنے اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت مخالف تحریک چلانے کا مقصد عوام کو حکمرانوں کی کرپشن سے آگاہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک کی سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ اس کی وجہ سے اب تک پاناما لیکس کا مسئلہ زندہ ہے۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ رائے ونڈ میں وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ کے سامنے ہونے والا احتجاج بھی لاہور کے جلسے کی طرح پُرامن ہوگا۔ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریوینو (ایف بی آر) کے چیئرمین پر غیرقانونی رقم دبئی منتقل کرنے کے حوالے سے لگائے گئے الزامات پر پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے جہانگیر ترین نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس عمران خان کے دعوے کے ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے چیئرمین کے حوالے سے ان کو معلومات باوثوق ذرائع سے حاصل ہوئی ہیں جو اس معاملے کو انتہائی قریب سے دیکھ رہے ہیں۔ جہانگیر ترین نے بتایا کہ 'اگر ایف بی آر کے چیئرمین کے خلاف انکوئری کا آغاز کیا جائے تو ہم ہر مجاز پلیٹ فارم پر ان کے خلاف مذکورہ ثبوت پیش کرنے کیلئے تیار ہیں'۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ نیب ان کو عمران خان اور پی ٹی آئی سے تعلق کی وجہ سے نشانہ بنا رہی ہے۔ جہانگیر ترین نے ایف بی آر کی جانب سے کسی بھی قسم کے نوٹس کی وصولی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے سے اعلان کی جانے والی تمام معلومات شیئر کرسکتے ہیں، انھوں نے آف شو کمپنی کی ملکیت تجارتی مقاصد کیلئے اپنے وکیل کے کہنے پر حاصل کی تھی تاہم مذکورہ کمپنی کیلئے استعمال کی گئی مذکورہ رقم کا مکمل ریکارڈ ان کے پاس موجود ہے۔
خبر کا کوڈ : 565249
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش