0
Monday 5 Sep 2016 09:39

مظفرآباد میں مظاہرہ، نریندر مودی کے پتلے نذرآتش

مظفرآباد میں مظاہرہ، نریندر مودی کے پتلے نذرآتش
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بدترین بھارتی مظالم اور بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پارلیمانی جماعتوں کے وفد کے ہمراہ دورہ سرینگر کے خلاف مظفرآباد میں مظاہرہ کیا گیا جس میں سیاسی، مذہبی جماعتوں کے نمائندوں، کارکنوں، تاجر، طلباء اور وکلاء سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے اقوام متحدہ، او آئی سی اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دلانے کیلئے کردار ادا کیا جائے۔ ریلی کے اختتام پر گیلانی چوک میں بھارتی پرچم، نریندرمودی، راج ناتھ سنگھ اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے پتلے جلائے گئے۔ احتجاجی ریلی سے مولانا عبدالعزیز علوی، مشتاق السلام، عزیر احمد غزالی، مولانا زاہد اثری، عبدالرزاق خان، شوکت جاوید میر سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم ناقابل برداشت ہو چکے ہیں قابض بھارتی افواج کے مظالم بند نہ ہوئے تو بیس کیمپ کے عوام کو لائن آف کنٹرول توڑنے کی کال دیں گے۔ بھارتی وزیر داخلہ کا پارلیمانی وفد کے ہمراہ دورہ کشمیریوں اور عالمی برادری کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے۔ حریت رہنما آسیہ اندرابی نے سرینگر سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پارلیمانی جماعتوں اور قابض افواج پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کشمیری حق خودارادیت کے مطالبے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 565273
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش