QR CodeQR Code

پشاور، بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار پر 2 افراد گرفتار

5 Sep 2016 12:05

اسلام ٹائمز: ڈپٹی کمشنر پشاور کے ترجمان کے مطابق حیات آباد اور خالصہ 2 میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جنہوں نے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کے پوش علاقے حیات آباد اور خالصہ 2 میں بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے نہ پلانے پر 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ڈپٹی کمشنر پشاور کے ترجمان کے مطابق حیات آباد اور خالصہ 2 میں دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ جنہوں نے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا۔ اسی طرح پشاور کے مختلف علاقوں میں بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے سے انکاری والدین کو راضی کرنے کی مہم جاری ہے، مہم میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ریونیو فیلڈ سٹاف اور پولیو عملہ نے بھی حصہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 565308

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/565308/پشاور-بچوں-کو-پولیو-قطرے-پلانے-سے-انکار-پر-2-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org