QR CodeQR Code

اسپیکر غیر جانبدار نہیں رہے، اداروں سے انصاف نہیں ملا تو سڑکوں پر ہونگے، عمران خان

5 Sep 2016 15:08

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کہ ان کا نام پاناما پیپرز میں آیا ہے، یوسف رضا گیلانی کے لئے کچھ اور اور نواز شریف کے لئے کچھ اور قانون ہے؟ اگر ہمیں اداروں سے انصاف نہیں ملا تو سڑکوں پر رہوں گا، سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں، سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ قبول کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اسپیکر غیر جانبدار نہیں رہے، اداروں سے انصاف نہیں ملا تو سڑکوں پر ہوں گے، سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں، اس کے فیصلوں کا بھی احترام کریں گے۔ عمران خان نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرے خلاف کون سا انکشاف ہوا، جس پر ریفرنس دائر کیا گیا؟ اسپیکر غیر جانبدار نہیں رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف اسپیکر نے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا، پوچھنا چاہتا ہوں کہ 2013ء کے بعد کیا نئی چیز آئی، فلیٹ کے ثبوت دے چکا ہوں، اسپیکر کو بھی متنازع بنا دیا، نواز شریف نے کرپشن چھپانے کے لئے ایک اور ادارہ تباہ کیا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف اس لئے احتجاج کر رہے ہیں کہ ان کا نام پاناما پیپرز میں آیا ہے، یوسف رضا گیلانی کے لئے کچھ اور اور نواز شریف کے لئے کچھ اور قانون ہے؟ اگر ہمیں اداروں سے انصاف نہیں ملا تو سڑکوں پر رہوں گا، سپریم کورٹ کا احترام کرتے ہیں، سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ قبول کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رائیونڈ پٹیشن لے کر جا رہے ہیں، رائے ونڈ کے تمام اخراجات عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے پورے ہوتے ہیں، بنی گالہ کے کون سے اخراجات عوام کے ٹیکس سے چلتے ہیں؟ یہ مجھے بلیک میل کرنے کیلئے بنی گالہ آئیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ جو حامد خان کہتے ہیں وہ ٹھیک کہتے ہیں، احتساب کی راہ میں رکاوٹیں لائی گئیں، احتساب کے عمل کو شفاف بنانے کے لئے ترامیم لائی گئی ہیں، حامد خان جانتے ہیں کہ کیوں ترامیم لائی گئیں، نئے کام کی راہ میں رکاوٹیں آتی ہیں، بانی گروپ میں بہت سے لوگ مسلم لیگ نون کے آلہ کار ہیں، چند لوگ بانی ممبر ہوسکتے ہیں مگر سارے نہیں۔ کل ہمارا کراچی میں جلسہ ہے، سب اردو بولنے والوں کو دعوت دیتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 565377

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/565377/اسپیکر-غیر-جانبدار-نہیں-رہے-اداروں-سے-انصاف-ملا-سڑکوں-پر-ہونگے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org