QR CodeQR Code

آصف زرداری رواں سال ہی پاکستان واپس آجائیں گے، منظور وسان کا دعویٰ

5 Sep 2016 18:43

اسلام ٹائمز: منظور وسان نے ایک بار پھر پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ ستمبر اور اکتوبر میں ملکی سیاسی صورتحال میں تیزی اور گرمی آئے گی، اور اس میں پیپلز پارٹی کا اہم کردار ہوگا، اور ہماری جماعت ایک بار پھر سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر صنعت و تجارت سندھ منظور حسین وسان کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری رواں برس ہی ملک واپس آئیں گے اور بے نظیر بھٹو کی برسی پر خطاب بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت آصف زرداری سے صوبائی وزیر صنعت منظور وسان نے فون پر بات کی، جس میں ملک کی موجودہ خصوصاً سندھ کی سیاسی صورتحال اور حکومتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منظور وسان کا کہنا تھا کہ سابق صدر اور شریک چئیرمین پیپلز پارٹی دسمبر تک وطن واپس آجائیں گے اور شہید بے نظیر بھٹو کی برسی میں شرکت اور خطاب بھی کریں گے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سابق صدر نے 2018ء کے عام انتخابات کی تیاری اور عوام سے رابطے کی ہدایت بھی کی ہے۔ منظور وسان نے ایک بار پھر پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا کہ ستمبر اور اکتوبر میں ملکی سیاسی صورتحال میں تیزی اور گرمی آئے گی، اور اس میں پیپلز پارٹی کا اہم کردار ہوگا، اور ہماری جماعت ایک بار پھر سب سے بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔


خبر کا کوڈ: 565403

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/565403/آصف-زرداری-رواں-سال-ہی-پاکستان-واپس-آجائیں-گے-منظور-وسان-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org