QR CodeQR Code

افغان وزارت دفاع کے سامنے دو خودکش حملے، 11 افراد جاں بحق، 35 زخمی

5 Sep 2016 20:27

اسلام ٹائمز: طالبان کے ترجمان نے دونوں خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک حملہ آور کا مقصد وزارت دفاع کو جبکہ دوسرے کا مقصد سکیورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا، میڈیا ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بعد امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت میں وزارت دفاع کے کمپاونڈ کے قریب دو خود کش دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا ہے کہ دوپہر کے وقت دو خودکش حملہ آوروں نے افغان وزارت دفاع کے کمپاونڈ کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہاں لوگوں کی بھیڑ موجود تھی۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ آوروں نے یکے بعد دیگرے دو دھماکے کیے جس کے نتیجے میں وہاں موجود اہلکاروں سمیت 11 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔ ادھر طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ ایک حملہ آور کا مقصد افغان وزارت دفاع اور دوسرے حملہ آور کا مقصد اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔


خبر کا کوڈ: 565434

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/565434/افغان-وزارت-دفاع-کے-سامنے-دو-خودکش-حملے-11-افراد-جاں-بحق-35-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org