0
Monday 5 Sep 2016 23:03

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر کرایوں میں کمی اور اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

پاکستان ریلوے کا عیدالاضحیٰ پر کرایوں میں کمی اور اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 8 خصوصی ٹرینیں چلانے کے علاوہ ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے پاکستان ریلوے نے 8 اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جب کہ ریلوے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ پہلی اسپيشل ٹرين 10 ستمبر كو كراچی سٹی اسٹيشن سے دن 11 بجے روانہ ہوكر نواب شاہ،  ملتان كينٹ، فيصل آباد اور سرگودھا سے ہوتی ہوئی اگلے روز رات 10 بجكر 30 منٹ پر پشاور كينٹ پہنچے گی۔ دوسری اسپيشل ٹرين كوئٹہ سے دن 1 بجے روانہ ہو كرسكھر، ملتان اور لاہور كينٹ سے ہوتی ہوئی اگلے روز  شام 7 بجكر 30 منٹ پر راولپنڈی پہنچے گی۔

تيسری اسپیشل ٹرين 11 ستمبر كو كراچی كينٹ سے دن 11 بجے روانہ ہو كر براستہ روہڑی، خانيوال، فيصل آباد سے ہوتی ہوئی اگلے روز لاہور پہنچے گی۔ چوتھی اسپيشل ٹرين 12 ستمبر كو  راولپنڈی سے صبح  10 بجے روانہ ہو كر سہ پہر 3 بجكر 10منٹ پر لاہور پہنچے گی۔ پانچويں  ٹرين لاہور سے شام 7 بجكر 30 منٹ پر راولپنڈی كے لئے روانہ ہوگی اور رات 1 بجكر 30 منٹ پر  راولپنڈی پہنچے گی۔ چھٹی اسپيشل ٹرين واپسی كے لئے 17 ستمبر كو پشاور كينٹ سے دن 11 بجے كراچی كينٹ كے لئے روانہ ہوگی، ساتويں ٹرين راولپنڈی سے دن 11 بجے كوئٹہ كے لئے روانہ ہوگی اور اسی طرح آٹھويں اور آخری  عيد اسپيشل ٹرين لاہور سے  رات 8 بجے كراچی كينٹ كے لئے روانہ ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 565455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش